Wednesday January 22, 2025

پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی بجائےپاکستان کی کس فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی، معردف پاکستانی اداکار نے حیران کن بات بتادی

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے فلم ’’وار‘‘ کرنے کو ترجیح دی۔پاکستان شوبزانڈسٹری میں ان دنوں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں پچھلے کچھ عرصے میں کئی پاکستانی فنکاروں نے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش کے حوالے سے لب کشائی کی ہے جن میں اداکارہ مہوش حیات، عائزہ خان اور دانش تیمور وغیرہ شامل ہیں اور اب ان میں اداکار شمعون عباسی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔حال ہی میں شمعون عباسی نے وسیم بادامی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’وار‘‘کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’’رانگ نمبر2‘‘ کے

پروڈیوسر حسن ضیا کا فون آیا انہوں نے بتایاکہ وہ اس وقت دہلی میں بالی ووڈ فلمساز وشال بھردواج کے ساتھ موجود ہیں اور وشال تمہیں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کاسٹ کرناچاہتے ہیں۔شمعون عباسی نے بتایا کہ وہ اس دوران فلم’’وار‘‘کی شوٹنگ کررہے تھے لہذٰا انہوں نے حسن ضیا کو کہا کہ میں اس وقت ایک پاکستانی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس پر حسن ضیا نے کہا چھوڑو اس فلم کو دہلی آجاؤ تاہم شمعون عباسی نے کہا کہ میں ’’وار‘‘کی شوٹنگ کی وجہ سے ابھی نہیں آسکتا لیکن میں بعد میں آجاؤں گا جس پر حسن ضیا نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ تم کہنا چاہ رہے ہو میں پریانکا چوپڑا کو کہوں کہ تمہارے لیے انتظار کرے جس پر میں نے کہا ہاں، لیکن انہوں نے مجھے نا کردی۔شمعون عباسی نے کہا مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے کہ میں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم نہیں کی بلکہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے فلم ’’وار‘‘میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور میں اپنے ملک میں رہ کر اپنی انڈسٹری کے لیے ہی کام کرنا چاہتاہوں۔واضح رہے کہ شمعون عباسی سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلم’’پھنے خان‘‘میں انہیں ایشوریا رائے کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی جب کہ دانش تیمور نے بھی کرینہ کے ساتھ کام کی آفر کے بارے میں میڈیا کو بتایاتھا، اس کے علاوہ اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی فلم’’ویرزارا‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش کا انکشاف کیاتھا جب کہ گزشتہ روز اداکارہ عائزہ خان کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس سے فلم کی آفر ہوئی تھی۔

FOLLOW US