Wednesday January 22, 2025

میں نے سیف علی خان سے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی سلمان خان کے ساتھ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )ہندوستانی فلم انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ اور ’’چھوٹے نواب ‘‘ سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور جنہوں نے بالی ووڈ میں ’’رفیوجی ‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا ،شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر اور روشنیوں کی اس مصنوعی دنیا میں کئی ’’عشق پیچے ‘‘ لڑانے کے بعد انہوں نے گھر بسانے کا فیصلہ کیا ، اب گو کہ وہ بہت زیادہ فلمیں نہیں کر رہی لیکن ہندوستان میں اس کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑا ،کرینہ کپور نے کئی فلموں میں آئٹم سانگ ‘‘ سے بھی لوگوں کے دلوں کو خوب گرمایا تاہم

اب انہوں نے سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 2‘‘ میں اپنے آئٹم سانگ کے حوالے سے ایک ایسا دلچسپ انکشاف کیا ہے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ کوئی نئی نویلی دلہن اتنی جلدی ایسا فیصلہ کیسے کر سکتی ہے ؟۔ بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے درجنوں فلموں میں بے ساختہ اداکاری اور مرکزی کرداروں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور ہر دوسرا پرڈیوسر اُنہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند رہا جبکہ کرینہ کپور نے کئی فلموں میں’’ آئٹم سانگ‘‘ سے بھی اپنی حشر انگیز اداؤں سے کئی دلوں پر قیامت ڈھائی ۔ سال 2010ء میں بھارتی باکس آفس پر دھمال ڈالنے والی فلم’’ دبنگ ‘‘ میں ملائیکہ اروڑہ نے آئٹم سانگ ’’منی بدنام ہوئی ‘‘ سے کروڑوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنایا تھا جبکہ ’’دبنگ 2‘‘ کے آئٹم سانگ ’’فیوی کول ‘‘ پر کرینہ کپور نے پرفارم کیا تھا ۔اب کرینہ کپور نے کئی سالوں بعد سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 2‘‘ میں اپنے آئٹم سانگ ’’فیوی کول ‘‘ کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا ہے ۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ دبنگ 2میں ’’فیوی کول‘‘ کی انہیں آفر ہوئی تو وہ اس گانے میں پرفارم کرنے سے گھبرا رہی تھیں ،اس گھبراہٹ کی وجہ یہ تھی کہ میری شادی 16اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ ’’فیوی کول ‘‘ کی شوٹنگ میری شادی کے ساتویں روزیعنی 23اکتوبر کو شیڈول

تھی ،مجھے ’’فیوی کول ‘‘ کو شوٹ کرنا تھا جس پرمیں نے سیف علی خان سے اجازت لی کہ کیا وہ اس گانے میں میرے پرفارم کرنے پر راضی ہیں کیوں کہ یہ ایک آئٹم گانا ہے؟سیف علی خان نے فوری ’’ہاں ‘‘کر دی ۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے لوگ ایسا فیصلہ اپنی شادی کے ایک ہفتے کے بعد کسی صورت نہیں لے سکیں گے۔

FOLLOW US