Monday January 20, 2025

کترینہ کیف کووالدکی یادستانی لگی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنے والد کے نہ ہونے کا احساس ہونے لگا۔بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف بہت کم اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں،فلم فیئر کو ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی زاتی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ اور والد میں علیحدگی کے بعد ہم 7 بہنیں اور 1 بھائی کو میری والدہ

نے اکیلے پالا ہے ۔فلم ’فطور‘ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں والد کی عدم موجودگی کی وجہ سے کبھی کبھی بہت کمزور محسوس کرتی ہوں، زندگی میں ایک خلاسی رہ گئی ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتی۔کترینہ کیف نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری اولاد ہوگی تو میں چاہوں گی کہ وہ ماں باپ دونوں کے ساتھ رہے ۔کترینہ نے مزید کہا کہ میں اکثر جذباتی طور پر خود کو بہت کمزور محسوس کرتی ہوں، مجھے زندگی کے مشکل مراحل میں کسی مرد کی مدد حاصل نہیں رہی ہے اور اس میں میرے والدین کی علیحدگی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔باربی ڈول نے کہا کہ’ میں سوچتی ہوں اُن لڑکیوں کی زندگی کتنی اچھی ہوتی ہےجن کے پاس باپ کی صورت میں ایک مضبوط مرد کی حمایت حاصل ہوتی ہے جوآپ سے بے لوث محبت بھی کرتا ہے۔‘واضح رہے کہ کترینہ کیف کی اگلی فلم ’’بھارت ‘‘رواں ماہ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہےجس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئےسلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنے والد کے نہ ہونے کا احساس ہونے لگا۔بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف بہت کم اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں، لیکن اب انھوں نے کھل کر بات کی ہے ، اور سب کو حیران کر دیا ہے ۔

FOLLOW US