Monday January 20, 2025

’’ میں یہ کام نہیں کر سکتی ۔۔۔‘‘ نیلم منیر نے سر عام معافی مانگ لی

لاہور (ویب ڈیسک) آج کل ہر اداکارہ کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی مارننگ شو کی ہوسٹ بن جائیں اور اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مارننگ شو میں بھی منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جواہر دکھا سکیں ، پاکستان کی بڑی بڑی اداکارائیں اس کام سے منسلک ہوچکی ہیں لیکن جب نیلم منیر کو نجی ٹی وی چینل کی جانب سے یہ آفر کرائی گئی تو انہیں نے صاف صاف انکار کرتے ہوئے حیران کُن وجہ بھی بیان کر دی ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے خوبرو اداکاری اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور انہیں آفر کی گئی کہ وہ اس چینل پر مارننگ شو کریں ، مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ صبح سویرے اٹھنا میرے بس کی با ت نہیں اور اس لئے میں اس شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتی۔ اور میں معذرت چاہتی ہوں ۔

FOLLOW US