Monday January 20, 2025

سیف علی خان کی بیٹی اپنے والدکی دوسری بیوی کرینہ کوماں کی بجائے کیا کہتی ہیں؟سیف کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے کیا کیا تھا؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اور ان کی بیٹی 25 سالہ سارہ علی خان گزشتہ روز بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن’ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے کھل کر باتیں کیں۔جہاں اس شو میں سارہ علی خان نے اپنے پسند کے رومانوی مرد اداکاروں کے نام بتائے، وہیں انہوں نے اپنے والد کی دوسری شادی اور سوتیلی والدہ کرینہ کپور کے

معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔شو میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شادی رنبیر کپور سے کریں گی اور گہری دوستی اداکار کارتک آریان سے کریں گی۔وہیں انہوں نے بتایا کہ والد کی دوسری شادی پر والدہ امریتا سنگھ نے ہی ان کا لباس تیار کیا۔اسی پروگرام میں سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ وہ کرینہ کپور کو ’ماں‘ یا ’اماں‘ کہ کر نہیں پکارتیں، ان کے مطابق اگر انہیں اس طرح پکاروں تو شاید انہیں غلط لگے۔اسی شو میں سیف علی خان نے بھی کھل کر باتیں کیں۔اس پروگرام سے قبل گزشتہ ہفتے سارہ علی خان نے کہا تھا کہ وہ اداکاری اور پروفیشنل ازم میں اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کی طرح بننا چاہتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’کیدر ناتھ’ کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وہ سب سے زیادہ پروفیشنل اداکارہ ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی دوسری بیوی کے کام سے متاثر ہیں اور وہ چاہیں گی وہ بھی ان جیسی پروفیشنل اداکارہ بنیں۔تاہم اب کرینہ کپور نے بھی سارہ علی خان کے حوالے سے اپنے

خیالات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کے شوہر کی بڑی بیٹی پیدائشی اداکارہ ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی میں لکس گولڈن ایوارڈ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بھی سارہ علی خان کی تعریف کی اور ان کی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ’کیدر ناتھ‘ کامیاب جائے گی، لیکن اس سے ہٹ کر اہم بات یہ ہے کہ سارہ علی خان پیدائشی اداکارہ ہیں۔ساتھ ہی کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ دپیکا اور رنویر سنگھ کی ممبئی اور جودھپور میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔خیال رہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔اس فلم میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کام کرتے نظر آئیں گے، جنہوں نے فلم میں ایک مسلمان گائیڈڈ کا کردار ادا کیا ہے۔فلم میں سارہ علی خان ایک ہندو زائر لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو ریاست اترا کھںڈ میں موجود مقام کیدر ناتھ پر مذہبی عبادات کے لیے جاتی ہیں تو وہاں سیلاب آجاتا ہے۔فلم میں دونوں کو پیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس پر ہندو انتہاپسندوں نے اعتراض کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں ہندو لڑکی کو مذہبی عبادات کے دوران مسلمان لڑکے سے پیار کرتے ہوئے دکھانا لو جہاد کو فروغ دینے کے برابر ہے۔

FOLLOW US