Wednesday January 22, 2025

علی ظفر کی طرف سے ایک بار پھر میشا شفیع کو بڑی پیشکش کردی گئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)گلوکار علی ظفر نے ایک بار پھر میشا شفیع کو مشورہ دیا ہے کہ اگر میشا اپنے الزامات کی معافی مانگ لیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کی وکیل عمبرین نے کیس کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام گواہان کے بیانات قلم بند کیے جاچکے، اگر میشا شفیع معافی مانگ لیں تو معاملات حل ہوسکے ہیں

وگرنہ عید کے بعد کی سماعت پر گلوکار کی جانب سے مالی نقصانات کے شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر پیش کش کرچکے ہیں کہ اگر میشا شفیع اپنے الزامات سے دستبردار ہوجائیں تو وہ ہر چیز کو معاف کردیں گے مگر گلوکارہ کی جانب سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی۔ادھر گلوکارہ میشا شفیع کو جیمنگ سیشن میں علی ظفر نے ہراساں کیا یا نہیں، اس معاملے پر لاہور کی عدالت میں گواہان کے بیانات پر میشاشفیع کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔علی ظفر کی جانب سے پیش ہونے والے گواہان نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کیا، جس پر میشا شفیع کے وکیلوں نے دو سماعتوں میں جرح مکمل کی، عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر علی ظفر کے منیجر سمیت دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔درخواست گزار گلوکارعلی ظفر کے گواہان نے جرح کے دوران کہا کہ وہ گانے کی ریہرسل کے دوران موجود تھے، وہاں میشا شفیع کے ساتھ ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

FOLLOW US