Wednesday January 22, 2025

فلم زیرہ کی ناکامی،انوشکا شرما نے بولی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما آخری مرتبہ گزشتہ سال فلم ’زیرو‘ میں کام کرتی نظر آئی تھیں، جس کی ناکامی کے بعد سے انہوں نے کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا۔فلم زیرو کی ناکامی کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انوشکا شرما نے بولی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یاد رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے بھی انوشکا کے ساتھ کام کیا، فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی جبکہ اسے منفی ریویوز بھی ملے۔

ان افواہوں کے سامنے آنے کے باوجود اداکارہ نے طویل عرصے سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ تین سال سے میں کافی مصروف رہی، فیشن میں کام کیا، کئی ایسے کردار بھی ادا کیے جو بہت زیادہ چیلنجنگ تھے، ایک ہی سال میں پری، سوئی دھاگا اور زیرو جیسی فلموں میں کام کیا، سب ایک دوسرے سے منفرد تھے، یہ آسان نہیں ہوتا‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ میں اب اپنے کیریئر میں اس موڑ پر آچکی ہوں جہاں مجھے فلمیں صرف اس لیے کرنے کی ضرورت نہیں کہ مجھے اپنا وقت پورا کرنا ہو‘۔انوشکا گزشتہ سال فلم ’سنجو‘ میں بھی معاون کردار میں نظر آئی تھیں۔انوشکا شرما کے مطابق ’ایک پروڈیوسر ہونے کی حیثیت سے میں مصروف رہتی ہوں، میں ایک اور فلم پروڈیوس کررہی ہوں، اس کے علاوہ بھی کافی چیزوں میں مصروف ہوں جو لوگوں کے سامنے نہیں‘۔خیال رہے کہ 31 سالہ انوشکا شرما نے 2008 میں فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔وہ فلم ’این ایچ ٹین‘ اور ’پری‘ کی پروڈکشن بھی کرچکی ہیں۔ان کی کامیاب فلموں میں ’سوئی دھاگا‘، ’سلطان‘، ’این ایچ ٹین‘، ’اے دل ہے مشکل‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پی کے’ اور ’بینڈ باجا بارات‘ شامل ہیں۔2017 میں اداکارہ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی، وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

FOLLOW US