Wednesday January 22, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بہت بڑا نام انتقال کر گیا، پورا ملک سوگ میں

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستانی ڈراموں کے معروف ڈائریکٹر سید عاطف حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کرکے پاکستانی ڈراموں کے صف اول کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنی پہچان بنانے والے سید عاطف حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔ گزشتہ 28 سال سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہنے

والے سید عاطف حسین گزشتہ 48 گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہیں کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آج (منگل کے روز) اپنی جان جانِ آفرین کو سپرد کردی۔ ببن خالہ کی بیٹیاں آخری ڈرامہ تھا جو سید عاطف حسین نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران وینا، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، اک تمنا لاحاصل سی، بے قصور، زندہ، یہ زندگی ہے اور اس جیسے متعدد ڈراموں کی ہدایتکاری کی۔

FOLLOW US