اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ اسٹارز سیف علی خان اور تبو اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم کئی سالوں سے انہوں نے ایک ساتھ کوئی پروجیکٹ نہیں کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار 20 سال بعد ہدایت کار نکھل ککڑ کی فلم ’جوانی جانِ من‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم میں اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچروالا بھی ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی
۔تبو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’تبو ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری‘۔فلم کے پروڈیوسر جیکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’فلم جوانی جانِ من پوجا پروڈکشن کمپنی، بلیک نائٹ فلمز اور ناردرن لائٹس فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز جون سے ہوگا، اور اس کا پہلا شیڈول 45 روز پر مبنی ہوگا جس کی شوٹنگ لندن میں ہوگی‘۔یاد رہے کہ سیف علی خان اور تبو ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’بیوی نمبر ون‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔سیف علی خان اس وقت فلم ’تاناجی: دی انسنگ ہیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ اجے دیوگن اور کاجول بھی کام کرتی نظر آئیں گی، فلم جنوری 2020 میں ریلیز ہوگی۔دوسری جانب تبو بھی اجے دیوگن کے ساتھ جلد فلم ’دے دے پیار دے‘ میں کام کرتی نظر آئیں گے۔