Wednesday November 27, 2024

بھا رت میں انتخا با ت ۔۔۔ عا مر خان اور ما دھو ری نے کسے ووٹ ڈالا ۔۔۔؟ مدا ح بھی دیکھتے رہ گئے

بھارت کے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوئی۔انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بھارت کے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ملک بھر کی 72 نشستوں سے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔چوتھے مرحلے کے لیے ریاست بہار کی 5 نشستوں، مہاراسٹرا کی 17 نشستوں، راجستھان کی 13 نشستوں، اترپردیش کی 13 نشستوں، اڈیسہ کی 6 نشستوں، مدھیا پردیش کی 6 نشستوں، مغربی بنگال کی 8،

جھارکھنڈ کی 3 اور بھارت کے زیر تسلط کشمیر کی ایک نشست سے ارکان کا انتخاب ہوگا۔29 اپریل کو ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کی بھی متعدد نشستوں پر ووٹنگ ہوئی اور اس شہر میں ارب پتی افراد اور بولی وڈ اسٹارز کے ووٹ بھی رجسٹرڈ ہیں، جنہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عوام کو بھی اپنا حق رائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا اور اپنے مداحوں کو لازمی ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیا۔پریانکا چوپڑا نے والد کے ہمراہ ممبئی کے علاقے ورسووا میں ووٹ کاسٹ کیا اور بعد ازاں انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بھی پولنگ اسٹیشن آنے کا مشورہ دیا۔دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں۔بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ فلم ساز کرن راؤ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا اور انہوں نے ووٹنگ کے دن کو بھارتیوں کے لیے سب سے اہم دن قرار دیا۔

FOLLOW US