Thursday January 23, 2025

ورون دھون کی غیر فلمی لڑکی سے شادی کی خبریں، اداکار کے والد بھی میدان میں آگئے

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی غیر فلمی لڑکی نتاشا دلال سے شادی کی خبروں پر ورون دھون کے والد اور معروف فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے خوشی کا اظہار کیا ہے اورامکان ظاہر کیا ہے کہ دونوں کی شادی اگلے برس ہوسکتی ہے۔ ایک بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے اپنے صاحبزادے ورون دھون اور نتاشا

دلال کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے اس رشتے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک والد کو اور کیا چاہیے؟ ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال سکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور جلد شادی کرنے والے ہیں۔ نتاشا دلال نے اداکاری کے میدان میں قدم نہیں رکھا تاہم وہ ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں۔ ورون دھون اور نتاشا دلال اکثر فلمی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

FOLLOW US