Wednesday January 22, 2025

حدیقہ کیا نی کو ایک خاتون نے آنٹی کیا کہہ دیا بے چاری کی شامت ہی آگئی

اسلام آباد (آئی این پی) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اپنے آپ کو آنٹی کہنے پرغصہ میں آگئیں‘ سوال کرنے والوںکو کرارا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنٹی، اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔ حدیقہ کہانی نے

اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی عمر سے متعلق پائے جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں۔ حدیقہ کہانی نے کہا ایک دوسرے سے محبت کرو اورایک دوسرے کی آگے بڑھنے میں مدد کرو کیونکہ ایک دن جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو کوئی آپ کی مدد کے لیے نہیں ہوگا۔ جہاں تک بات اللہ اللہ کا وقت ہےکی ہے تو آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ کی ضرورت آپ کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں رائج سوچ اس شوچ کو اب ختم کردینا چاہیے کہ 35 سال کی عمر کے بعد خواتین کو خود کو کمرے میں بند کرلینا چاہیے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہیے ۔ حدیقہ کیانی کہا اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی، اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے۔

FOLLOW US