Thursday January 23, 2025

معرو ف ، ہردلعزیزبھارتی اداکارہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتی ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی اداکارہ روحی شیلیش کمار سنگھ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتی ہوئی بیک وقت7 گاڑیوں میں جا گھسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روحیشیلیش کمار ایک ٹی وی اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں’کیلنڈر گرلز‘ نامی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ممبئی پو لیس کے مطابق روحی شیلیش کمار گزشتہ روز ممبئی کے ایک علاقے میں نشے کی حالت میں تیز رفتاری سےڈرائیونگ کرتی جارہی تھیں

کہ انہوں نے کار پرسے اپنا قابو کھو دیا اوربیک وقت 7 گاڑیوں میں جا گھسیں۔ان میں 4 موٹر سائیکلیں ور 3 گاڑیاں شامل ہیں۔پو لیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اس حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ روحی اپنی گاڑی کے اِرد گرد جمع افراد سےبحث کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں روحی پولیس کے خلاف بیان دیتی بھی نظر آرہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان پر حملہ کیا تھا۔پولیس نے واضح کیا کہ اداکارہ کے خلاف کیس فائل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کیس کی تحقیقات کا بھی آغازکر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US