Thursday January 23, 2025

میں پا کستان جا نا چاہتی ہو ں اور وہا ں زیادہ خوش رہوں گی، بڑی اداکارہ نے خو اہش ظاہر کر دی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اورسابق اداکارہ سونی رازدان اپنے بیانات سے متعلق خاصی مشہورہیں، اورانہیں اپنے بے باک بیانات پر بہت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔انٹرویو کے دوران سابق

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اکثردیش دروہی کا خطاب ملتا رہتا ہے،اس لیے مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔سابق اداکارہ نے کہا کہ وہ چھٹیوں میں اپنی مرضی سے ضرور پاکستان جائیں گی۔ اداکارہ نے اس سوچ کے خلاف بھی آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت ٓصرف ہندوؤں کا نہیں ملک ہے۔

FOLLOW US