Wednesday January 22, 2025

تنقیدنے سوچنے پر مجبور کردیا کہ۔۔۔۔ مہوش حیات نے تمغہ امتیاز کس کے نام کر دیا۔۔۔ جان کر ہر کو ئی دنگ رہ گیا

لا ہور (نیوز ڈیسک ) تنقیدنے سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہمارا معاشرہ کس قدر اخلاقی پستی کاشکار ہے :اداکارہ اداکارہ مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملک کی تمام محنت کش خواتین کے نام کردیا۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ میں اسے صنفی معاملے کے طور پر دیکھوں لیکن لوگوں کی شدید تنقید ، طوائف اور بری

عورت جیسے نازیبا الفاظ نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہمارا معاشرہ کس قدر اخلاقی پستی کاشکار ہے ۔ ہم اس انڈسٹری کا حصہ ہوسکتے ہیں جس کی چمک دھمک دکھتی ہو لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اپنی اخلاقیات فراموش کردیں۔انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے اور نہ ہی میرا نام خراب کرنے کا آپ کو کسی نے حق دیا ہے ۔ انہوں نے ہمت بڑھانے والوں کیساتھ نفرت کا اظہار کرنیوالوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنقید نے مجھے پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے، میرا ایوار ڈ ملک کی تمام محنت کش خواتین کیلئے ہے ۔

FOLLOW US