Thursday January 23, 2025

کیا پریانکا چوپڑا مسلمان ہیں ؟ پریانکا کے والد نے انہیں’’ آیت الکرسی‘‘ دے کر کیا ہدایت کی تھی اور اداکارہ ہمیشہ اس کو اپنے پا س کیو ں رکھتی ہے ، جانئے اس رپورٹ میں

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے والد سے جڑی ایسی یادیں تازہ کردیں کہ انکے مداح بھی افسردہ ہوگئے۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم بے واچ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ مختلف ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر رہی ہیں اسی طرح کے ایک شو کے دوران پریانکا نے اپنے والد سے جڑی ایسی یادیں تازہ کردیں کہ

انکے مداح بھی افسردہ ہوگئے ۔پریانکا چوپڑا نے ایک پروگرام ڈرٹی لانڈری میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا ، پریانکا کا کہنا تھا میرے والد آرمی میں سرجن تھے اور ساتھ ہی گانا بھی گاتے تھے جب میں نے –> یہ گائون خریدا تو اس وقت میرے والد کو کینسر تھا لیکن اسکے باوجود انہوں نے پرفارم کیا ، میں نے ان کی اسی پرفارمنس کیلئے یہ گائون خریدا تھا۔ اس گائون سے میری بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہیں اس لیے میں اسے ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہوں ۔پروگرام کے دوران انہوں نے گلے میں پہننے والی ایک چین بھی دکھائی اور اسکے بارے میں بتایا کہ یہ انکے والد نے حفاظت کیلئے دیا تھا اس چین میں “آیت الکرسی ” بھی شامل ہے۔ پریانکا کا کہنا تھا میں اکثر سفر میں رہتی ہوں اس لیے اسے اپنے پاس رکھتی ہوں ۔ پروگرام کے دوران پریانکا نے اپنا سب سے پہلا خریدا گیا لیڈیز ہینڈ بیگ اور کشمیری پشمینہ بھی دکھایا۔

FOLLOW US