Thursday January 23, 2025

منشیات سمگلنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری لیکن ملزمہ کو سزا کم کیوں دی گئی؟ آپ بھی جانئے

لاہور (ویب ڈیسک) غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے ہیروئن سمگلنگ کی سزا سے متعلق 34 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق ملزمہ ٹریزا ہلسکوا کو خاتون ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی۔ملزمہ کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا اور ایک لاکھ13 ہزار 333 روپے جرمانہ کیا گیا۔ فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ عورت ہونے کی وجہ سے قید بامشقت نہیں سنائی۔ ملزمہ اپنی بے گناہی کے شواہد نہ دے سکی۔

FOLLOW US