Monday January 20, 2025

فرح کادبنگ خان اور جیکی شروف سے متعلق اہم انکشاف، ایسی را ز سے پردہ چاک کردیا جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نےسلما ن خان اور جیکی شروف کے بارے میں حیرت انگیر اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔بھار تی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اداکارہ شلپا شیٹی کے ڈانس شو ’سپر ڈانسر چپٹر 3‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور جیکی شروف کو ’ڈانس‘ سیکھانا انتہائی مشکل کام تھا۔

ڈانس شو کے دوران فرح خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں وہ ایک فلم بنا رہی تھیں جس میں بالی ووڈ اداکار جیکی شروف مرکزی کردار ادا کررہے تھے اور انہیں جیکی شروف کو گانے کے اسٹیپ سکھانے تھے۔فرح خان نے کہا کہ جیکی شروف کو ڈانس سکھانا اُن کے لیے نہایت مشکل ہوگیا تھا کیونکہ جیکی شروف نے صاف کہہ دیا تھا کہ ’یا تو وہ گانے کی لپ سنگ کرسکتے ہیں یا ڈانس، دونوں کام وہ ایک ساتھ نہیں کرسکتے۔‘سلمان خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے فرح خان نے مزید بتایا کہ 1989ء میں سلمان خان کو فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا اور اُس فلم میں سلمان کو ڈانس سکھانے نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے آغاز میں جب وہ سلمان کو ڈانس سکھا رہیں تھیں تو سلمان خانے نے انہیں بہت پریشان کیا، وہ 4 گھنٹے بعد روتی ہوئی باہر آئیں اور یہ کہتی ہوئی چلی گئیں تھیں کہ ’کوئی اسے ڈانس نہیں سکھا سکتا اور اسے کچھ نہیں آتا‘ اور فرح خان کو اس بات پر بے حد حیرانی ہوئی تھی کہ سلمان کو کیسے فلم میں کاسٹ کیا گیا۔فرح خان نے مزید بتایا کہ لیکن اس سے زیادہ حیرانی انہیں اس وقت ہوئی جب انہوں نے سلمان خان کی فلم میں ایکٹنگ دیکھی کیونکہ انہوں نے فلم میں کمال کی اداکاری کی تھی۔

FOLLOW US