شوبز کی دنیا سے ناقابلِ یقین خبر: ’ نیلم منیر‘ پاکستانی اسٹیج اداکار ’ سخاوت ناز‘ کو پیاری ہوگئیں
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اسٹیج ادکار سخاوت ناز کی اداکاری سے بہت متاثر دکھائی دے رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے سخاوت ناز کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری، کامیڈی انڈسٹری، اور انکے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ سٹیج پر کامیڈی میں سخاوت ناز
کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں ، کراچی کی نسبت لاہور میں بہترین کامیڈی ہوتی ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر کے لوگ لاہور کے کامیڈینز سے متاثر ہیں۔ نیلم منیر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ جب بھی وقت میسر آتا ہے سٹیج ڈرامہ دیکھتی ہوں اور اداکاروں کے چٹکلوں سے محظوظ ہوتی ہوں ، سٹیج ڈرامہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں معین اختر او ر عمر شریف نے کامیڈی کے میدان میں نام پیدا کیا تاہم لاہور میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے ۔دوسری جانب معروف کامیڈین سخاوت ناز کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا ، گانے کے ساتھ ہارمونیم بجانے پر بھی عبور حاصل کر لیا۔سخاوت ناز نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کر دی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہارمونیم بجانے کی تر بیت بھی حاصل کر لی ہے ۔ گزشتہ روز الحمراء ہال llمال روڈ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ کے وقفے کے دوران سخاوت ناز نے بیک سٹیج پر اپنے ساتھی اداکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے گانے کے ساتھ ہارمونیم بھی پلے کیا ۔ ان کے نئے ٹیلنٹ پر اداکار گوشی خان ، صائمہ خان ، ظفر ارشاد اور منیر راج نے انہیں بھرپور داد دی ۔