Saturday May 18, 2024

پاکستانیو ں کا نیا فارمولا کام کر گیا ۔۔ بھارتی واقعی عدنان سمیع کو پاکستانی ایجنٹ سمجھنے لگے

پاکستانیو ں کا نیا فارمولا کام کر گیا ۔۔ بھارتی واقعی عدنان سمیع کو پاکستانی ایجنٹ سمجھنے لگے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) : بھارت کے معروف گلوکار ابھیجت کو کئی بار پاکستان کے خلاف ذہر اگلتے دیکھا گیا ہے۔ماضی میں انہوں نے عاطف اسلم سمیت کئی پاکستانی گلوکاروں پر کڑی تنقید کی اور سخت الفاظ کا استعمال کیا۔تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ان کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ہی ملک کی شہریت رکھنے والے عدنان سمیع پر تنقید کی ہے۔ چونکہ عدنان سمیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک مہم چل رہی ہے

جس میں انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا جا رہا ہے،جہاں پاکستانی صارفین اس معاملے کو شغلیہ انداز میں لے رہے ہیں وہیں بزدل بھارت واقعی میں عدنان سمیع پر شک کرنے لگ گیا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیجت کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں فلم انڈسٹری میں ایک ایسا بھی گلوکار ہے جس کے والد آئی ایس آئی میں تھے اور ان کے والد نے بھارت پر حملہ کیا۔ ابھیجت نے مزید کہا کہ جس شخص کے والد نے بھارت پر بم برسائے آج اسکا بیٹا بھارت میں بہت بڑا گلوکار ہے۔کیا میڈیا کو شرم نہیں آتی کیا میڈیا میں اتنی ہمت نہیں کہ عدنان سمیع کی حقیقت سامنے لا سکے۔واضح رہے کہ عدنان سمیع کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پربھارتی فوج کی حمایت میں پیغام دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا رکن قرار دے کر طنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گلوکارعدنان سمیع کے بھارت کے حق میں پیغامات پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کی نظر میں ان کا مقام گرانے کے لیے انہیں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جس کے بعد یہ معاملہ بہت آگے نکل گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں عدنان سمیع بھارت کو اپنی وفاداری ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب ٹویٹر پر عدنان سمیع کے ایجنٹ ہونے کے ٹویٹس نے ان کی اس کوشش پر پانی پھیر دیا ہے۔ عدنان سمیع نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی کی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔

FOLLOW US