Sunday May 5, 2024

عدنان سمیع کو پاکستانیوں سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا

عدنان سمیع کو پاکستانیوں سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا

ممبئی(نیوزڈیسک)عدنان سمیع کو پاکستانیوں سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا ۔۔ بھارت میں عدنان سمیع کیا کام کرنے پر مجبور ہو گیا ؟ پاکستانیوں کو خوش کر دینے والی خبر ۔۔۔ گلوکارعدنان سمیع نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے بھارت کے حق میں بیانات دینا شروع کر دئیے۔پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ میں بھارت کا فرمانبردار شہری ہوں اور میں نے بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔

عدنان سمیع نے بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ عدنان سمیع کو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ بناکر پیش کردیا جس کے بعد پاکستان کے سابق گلوکار کیلئے بھارت میں رہنا بھی مشکل ہوگیا۔

FOLLOW US