Sunday May 5, 2024

کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کیلئے عدالت سے انتہائی بری خبر آگئی

کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کیلئے عدالت سے انتہائی بری خبر آگئی

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی جس میں ایان علی کے بجائے ان کے وکیل جبکہ محکمہ کسٹم کی جانب سے پراسیکیوٹر امین فیروز اور تفتیشی افسر سلیم پیش ہوئے ۔ عدالت کا ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو 2ماہ کا وقت دے

چکے مگر وہ پھر بھی نہیں آئیں۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ ایان علی کی جائیداد کی تفصیلات دی جائیں اور بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا تھا یا نہیں؟سماعت میں ایان علی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت کی تاریخ طلب کی جس پر عدالت نے جج نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے جس پر کسٹم کے انسپکٹر نے بتایا کہ جب میں کراچی گیا تو بتایا گیا کہ ماڈل بہت عرصے سے یہاں آئی ہی نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماڈل ایان علی کو مسلسل عدالت طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں جبکہ ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی پراپرٹی کے لیے سیشن۔جج کراچی کو خط لکھا جائے گا جو مجسٹریٹ تعینات کرینگے تاکہ ماڈل کا فلیٹ فروخت نہ ہو سکے۔بعدازاں عدالت نے ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ماڈل یان علی کو اشتہاری قرار دے دیا اور تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

FOLLOW US