Saturday May 18, 2024

پاکستان میں اب کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہوگی، پا کستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھا رتی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان میں اب کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہوگی، پا کستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھا رتی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں اب کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہوگی، پاکستانی سینماؤں نے بھی بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا، پیمراء کو بھارت میں بننے والے اشتہارات پر ایکشن کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی کے دعوے کے بعد ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی سینما گھروں نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا۔انہوں نے کہا

کہ پاکستان میں بھارتی فلم اب ریلیز نہیں ہوگی۔ پیمراء کو ہدایت کی ہے کہ بھارت میں بننے والے اشتہارات پر ایکشن لے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کیمپ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے،پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب کرکے جوابی کاروائی کرے گا، وزیراعظم نے کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ بتایا کہ پاکستانی ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے کہ ہندوستان کی کاروائی پر کب، کیسے اور کس نوعیت سے جواب دینا ہے؟ یہ لیڈر شپ کا ٹیسٹ ہے۔ ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی خطے میں امن کی بات کی ہے۔ لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ اسی طرح پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کو خبردار کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ 21 منٹس کا دعویٰ کرتے ہو، آؤ21 منٹس رہ کردکھاؤ، سیالکوٹ،

لاہور اور بہاولپورسیکٹر میں زیادہ خطرہ تھا،اگرسٹرائیک ہوتی توپھر باقاعدہ لڑائی ہوتی، بھارت کا مقصد فوجیوں پرنہیں سویلین کونشانہ بنانا تھا، تاکہ دہشتگرد بنا کرپیش کرسکے، اگر اسٹرائیک کی ہے تو350 بندوں کی کوئی ڈیڈ باڈی یا خون موجود ہوتا، لیکن جھوٹ کے توکوئی پاؤں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ سرپرائز دیں گے۔ ہم انہیں سرپرائز دیں گے۔ ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ضرور دیں گے۔

FOLLOW US