Saturday May 18, 2024

شکیرا کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج

شکیرا کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج

بارسلونا: (نیوزڈیسک) سپین کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کے خلاف ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کیا ہے جس کی سماعت عدالت 12 جون کو کرے گی۔ کولمبین گلوکارہ شکیرا بھی ٹیکس اداروں کے شکنجے میں آ گئیں، کاتالونیا ہائیکورٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شکیرا پر 2011 سے 2014 کے دوران

ٹیکس چوری کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہو گی اور انھیں 12 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ شکیرا نے تیرہ سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا اور ترقی کی منازل طے کرتی رہیں، انھیں فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے واکا واکا گانے سے عالمی شہرت ملی۔

FOLLOW US