Thursday January 23, 2025

بالی کی معروف اداکارہ نے 48برس کی عمرمیں منگنی کرلی

بالی کی معروف اداکارہ نے 48برس کی عمرمیں منگنی کرلی

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار کبیر بیدی کی بیٹی سابق بولڈ بولی وڈ اداکارہ 48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی ختم ہونے کے 16 سال بعد اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔خیال رہے کہ پوجا بیدی نے عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبول رہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 48 سالہ پوجا بیدی

نے پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق کے 16 سال بعد ایسے دن پر منگنی کی جس دن پر ان کی طلاق ہوئی تھی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پوجا بیدی نے دیرینہ دوست مانک کنٹریکٹر سے منگنی کرلی۔اداکارہ نے رواں ماہ 14 فروری کو عالمی یوم محبت پر منگنی کی تھی اور رواں برس کے اختتام تک شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔پوجا بیدی اور مانک کنٹریکٹر نے بتایا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ وجا بیدی نے ’لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی’ سمیت تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، انہوٓں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی،پوجا بیدی 2011 میں ریئلٹی شو ’بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوچکی ہیں، تاہم اب وہ شوبز سے دور ہیں۔پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی تھی۔پوجا بیدی کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

FOLLOW US