Friday January 24, 2025

مسٹرپرفیکٹ عامر خان ہندوستان سے دوسرے ملک ایسے شخص سے ملنے جا پہنچے کہ پورا بھارت دنگ رہ گیا

مسٹرپرفیکٹ عامر خان ہندوستان سے دوسرے ملک ایسے شخص سے ملنے جا پہنچے کہ پورا بھارت دنگ رہ گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مسٹرپرفیکٹ عامر خان امریکہ میں ایسے شخص سے ملنے جا پہنچے کہ پورا بھارت دنگ رہ گیا ۔۔۔بالی ووڈ کےمشہور و معروف اداکارعامر خان رشی کپور کیخیریت دریافت کرنے کے لیے امریکا جا پہنچے ، ان کی آمد سے خوش ہو کر رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے انہیں’ حقیقی سپر اسٹار ‘ کہہ دیا۔رشی کپور کچھ عرصے سے امریکا میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں، ڈاکٹروں نےرشی کپور کو باقاعدہ علاج اور زیرِنگرانی رکھنے کو کہا ہے۔ ان کی بیماری سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔بالی ووڈ کے کئی نامور اداکار رشی کپور سے ملنے امریکا جا چکے ہیں

جن میں پریانکا چوپڑا، سونالی بیندرا اور انوپم کھیر شامل ہیں اور اب بالی ووڈ کے سُپراسٹار’عامر خان‘ نے بھی ان سے ملاقات کی۔رشی کپور نے کینسر سے متعلق افواہوں کی تردید کردی نیتو کپور نے انسٹاگرام کے ذریعے عامر کے آنے کو سراہا اور لکھا کہ ـ’’عامر نے ہمیںبےحد پیاراورعزت دی ، وہ سچ میں ایک سپراسٹار ہےـنیتو کپور کا کہنا ہے کہ’ یہ اہم نہیں کہ کوئی انسان آپ کو کتنا وقت دیتا ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ آپ ان لمحات میں کتنی خوشی اور پیار حاصل کرتے ہیں‘۔واضح رہےکہ رشی کپور اور عامر فلم ’فنا‘ اور’ دامینی‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوچکے ہیں۔

FOLLOW US