میں عمران خان سے بہت خوفزدہ ہوں کیونکہ ۔۔۔‘‘اداکارہ بشریٰ انصاری نے ثبوتوں کے ساتھ ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
کراچی ( ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ میں عمران خان سے بالکل بھی مایوس نہیں ہوں، انہوں نے اسپتال کا وعدہ کیا تو وہ بنا دیا ، انہوں نے یونیورسٹی کا وعدہ کیا تو وہ بھی قائم کر دی ، میں عمران خان سے بالکل بھی مایوس نہیں ہوں بلکہ ان سے خوفزدہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ ایک نجی ٹی کے پروگرام میں شریک تھیں ، جہاں ان سے سینئر اینکر وسیم بادامی نے سوال کیا کہ آپ نے انتخابات سے پہلے یہ کہا تھا کہ میں عمران خان کو نامزد کرتی ہوں، ایک نئے پاکستان ، ایک اچھے پاکستان اور ایک ترقی یافتہ پاکستان کے لیے ،
میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ عمران خان کو ایک موقع ضرور دیں، تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن چکے ہیں، کیا آپ کو وہ تبدیلی مل گئی ہے جو آپ چاتی تھیں، وہ باتیں پوری ہوگئیں ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ابھی انتظار ہے، دراصل میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ،منسلک نہیں ہوں، لیکن میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ آپ ایک انسان کو آزما سکتے ہیں کیونکہ انہوں اسپتال کا وعدہ کیا تو وہ بنا دیا ، انہوں نے یونیورسٹی کا وعدہ کیا تو وہ بھی قائم کر دی ، میں عمران خان سے بالکل بھی مایوس نہیں ہوں بلکہ ان سے خوفزدہ ہوں، میں انکی ذات سے ابھی تک مایوس نہیں ہوئی لیکن عمران خان سے بہت خوفزدہ ہوں کیونکہ جو انہوں نے اپنے ارد گرد ٹیم اکٹھی کر لی وہ ساری وہی کی وہی ہے جن لوگوں کو ہم بار بار آزما کر تھک چکے ہیں اور وہ سارے عمران خان کو اپنے حصار میں لیے ہوئے ہیں، عمران خان کی اس نا تجربہ کاری سے ابھی تک مجھے پریشانی ہے۔