’’سلمان خان نے تو انتہا پسند و ں سے بھی گر ی ہو ئی حر کت کر ڈالی ‘‘نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
ممبئی(نیوز ڈیسک ) معروف سابق بھرتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو گزشتہ دنوں پاکستان کے حق میں بیان دینے پر بھارتی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘سے نکال دیا گیا تھا ،اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان نے سدھو کو شو سے آوٹ کرایاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے میزبان کپل شرما کی جانب سے سدھو کو
شو سے باہر کیے جانے کی تصدیق کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سدھو کو شو سے نکالنے کا فیصلہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا ہے۔سلمان خان کپل شرما شو کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ شو کپل شرما کے پروڈکشن ہاوس ’کے نائن‘ اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاوس ’ایس کے ایف‘ کے تعاون سے جاری کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے سلمان کی ایما پر سدھو کو شو سے باہر کیا گیا۔سابق کرکٹر اور پنجاب کابینہ کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے پر دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہا تھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو یا کسی ایک شخص کوقصور وار ٹھہراسکتے ہیں؟ تاہم سدھو کے اس بیان کے بعد سے ان کے خلاف محاذ سا کھل گیا ہے۔