Thursday January 23, 2025

’’اپنو ں نے ہی آئینہ دکھا نا شروع کر دیا ‘‘ سد ھو کو شو سے نکالنے کے بعد کپل شر ما نے بھی خا مو شی تو ڑ دی ، دوستی کا حق اداکر دیا

’’اپنو ں نے ہی آئینہ دکھا نا شروع کر دیا ‘‘ سد ھو کو شو سے نکالنے کے بعد کپل شر ما نے بھی خا مو شی تو ڑ دی ، دوستی کا حق اداکر دیا

بولی وڈ کے مشہور و معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما، نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں میدان میں آگئے، ان کا کہنا ہے کہ اگر سدھو جی کو شو سے نکالنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ خود ہی اتنے سمجھدار ہیں کہ شو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ پاکستان دوست سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو

نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کپل شرما کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر سدھو جی کے شو چھوڑ کر چلے جانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں تو وہ خود ہی اتنے سمجھدار ہیں کہ شو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ گزشتہ دنوں پلواما میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی پر ایک حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔اس حملے کے بعد بھارت نے روایتی طور پر بنا کسی تحقیقات کے اس کا الزام پاکستان کے سر پر دھر دیا تھا۔یہی نہیں بلکہ بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے بھی انکار کیا جبکہ بھارتی ویب سائٹس نے پی ایس ایل کی کوریج اور خبریں دینے کا سلسلہ بھی بند کردیا ہے۔ساتھ ہی مودی سرکار کی جانب سے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اداکار سلمان خان بھی پاکستانی فنکاروں کے خلاف میدان میں آگئے اور انہوں نے بھی عاطف اسلم کو اپنی فلم سے باہر نکال دیا۔ واضح رہے سدھو نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی تھی تاہم انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر سوال اٹھایا تھا کہ کیا اس حوالے سے پوری قوم

کو ذمے دار ٹھرایا جاسکتا ہے۔ حملے کے فوری بعد سوشلستان پر سدھو کے بیان کا نوٹس لے لیا گیا تھا اور سوشل صارفین نے کپل شرما کے شو سے سدھو کو نکالنے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا تھا۔ حتی کہ بعض صارفین نے سدھو کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں اسکے بائیکات کی دھمکی بھی دینی شروع کردی تھی۔

FOLLOW US