Monday January 20, 2025

انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کیخلاف مقدمہ درج، وجہ انتہائی حیران کن ؟ اب بچنا مشکل

انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کیخلاف مقدمہ درج، وجہ انتہائی حیران کن ؟ اب بچنا مشکل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو من موہن سنگھ اور اکشے کھنہ کو ان کا سیکریٹری بننا اتنا مہنگا پڑا کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کچھ ہفتوں قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار انڈسٹری کے نامور اداکار انوپم کھیر نے جب کہ اُن کے سیکریٹری کا کردار اکشے کھنہ نے ادا کیا تھا تاہم اب دونوں اداکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھر کمار اوجھا نامی وکیل نے فلم ’ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر‘ کے ہدایت کار وجے گٹے اور دیگر اداکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میکرز مختلف گروہوں کے درمیان نفرت پروان چڑھارہے ہیں، فلم کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد بیچ رہے ہیں اور امن کے ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی مجرمانہ سازش کرر ہے ہیں۔مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فلم میکرز اور مرکزی کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ بھارت میں عنقریب ہونے والے انتخابات کی وجہ سے مختلف سیاسی پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف فلموں کے ذریعے پروپیگنڈا جاری ہے، اب تک نریندرا مودی، من موہن سنگھ، راہول گاندھی اور بال ٹھاکرے کی سوانح حیات پر مبنی فلمیں پیش کی جاچکی ہیں۔

FOLLOW US