Thursday January 23, 2025

اب ہمارا مقصد پاکستان پر پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے!!

اب ہمارا مقصد پاکستان پر پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے!!

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندی عروج پر ہے۔بھارتی انتہا پسند تو اپنی جگہ لیکن اب بھارتی اداکاروں نے بھی بجائے اپنے جھوٹ کو چھپانے کے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اب مقصد پاکستانیوں پر پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں۔

کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف ہماری قوم کی سیکورٹی پر حملہ نہیں کیا بلکہ کھلے عام اور ذلت آمیز طریقے سے ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے۔اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدمات کرنے کی ضرورت ہےورنہ اس وقت غصے کے عالم میں ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا۔آج بھارت خون میں بہہ رہا ہے۔ہمارے بیٹوں کی ہلاکتیں ہماری آنتوں میں خنجر کھونپ رہی ہیں۔اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر کالی سیاہی پھینک دینی چاہئیے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئیے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بے شمار مخالفین قوتیں ہیں۔اور یہ اینٹی نیشنل دشمنوں کا پیغام بڑھاتے ہیں۔لیکن اب فیصلہ کن وقت ہے اب ہماری توجہ پاکستان پر پابندی نہیں بلکہ پاکستان کی تباہی پر ہونا چاہیے۔کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ کلچر ایکسچینج کے نام پر ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔جب کہ شبانہ عظمی کا کنگنا رناوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ غم کے اس عالم میں مجھ پر ذاتی حملہ کرنا بنتا ہے جب پوری قوم ایک ہے اور اس پلوامہ حملے کی شدید مذمت کر رہی ہے۔

FOLLOW US