Thursday January 23, 2025

ایان علی بارے بڑی خبر آگئی ، کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت میں کیا کارروائی ہوئی

ایان علی بارے بڑی خبر آگئی ، کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت میں کیا کارروائی ہوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں جج ارشد حسین بھٹہ نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلگ کیس کی سماعت کی جس دوران ملزمہ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں تاہم سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمہ ایان علی کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں اور تفتیشی افسر نے ملزمہ سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ ایان علی کا ضامن محمد نواز عدالت میں پیش ہوا

جبکہ فاضج جج نے دوسرے ضامن کو بھی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین سال ہو گئے ملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی جس پر وکیل نے کہا کہ ایان علی کی طبیعت ناساز ہے وہ پیش نہیں ہو سکتی ہیں اس لیے مارچ تک کا وقت دیدیں وہ واپس آ جائیں گی ۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ اومان اور کبھی دبئی جاتی ہیں لیکن عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوتی ؟ ، عدالت نے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

FOLLOW US