بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے کارڈ نے دھوم مچا دی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے کارڈ نے دھوم مچا دی،کارڈ کھولتے ہی کیا کام شروع ہو جاتا ہے ؟ وڈیو لنک میں دیکھیں ۔۔۔ بھارت کے مشہور و معروف ’امبانی‘ خاندان کے اکاش امبانی اور کا مہتا رواں سال9مارچ کو ممبئی کے’ بندرا کرلا کمپلیکس‘ میں شادی کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکاش امبانی اور شلوکا مہتا رواں سال9مارچ کو ممبئی کے’ بندرا کرلا کمپلیکس‘ میں شادی کریں گے جس کے دعوت نامے نے تمام دیکھنے والوں کا دل موہ لیا ۔
اس دعوت نامے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دیگر شادیوں کے کارڈز سے بالکل منفرد ہے۔ اس کارڈ کوایک خوبصورت باکس کے اندر رکھا گیا ہے جسے کھولتے ہی اس پر موجودہ لائٹس کے ساتھ میوزک بھی چلنا شروع ہوجاتاہے۔اس باکس میں سب سے پہلے ہندو مذہب کے بھگوان’ کرشنا اور رادھا‘ کی تصویر رکھی گئی ہے جس میں وہ پھولوں کے دلکش باغ میں موروں کے درمیان موجود ہیں۔ اس تصویر کے بعد آکاش امبانی کے والدین نیتا امبانی اور مکیش امبانی کا دعائیہ پیغام موجود ہے جس میں وہ مہمانوں کو مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ اس نئے جوڑیکی آنیوالی زندگی کے لیے خوشی و مسرت کے خواہاں ہیں۔دعوت نامے میں دیگر چھوٹے کارڈز بھی رکھے گئے ہیں جن میں شادی کے دنوں ہونے والی مختلف تقریبات کا ذکر کیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہا۔ ایشا امبانی کی شادی کے ایک کارڈ کی مالیت 5 لاکھ روپے تھی۔کارڈ کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ عام دعوت ناموں جیسا ہرگز نہیں تھا بلکہ اسے ایک خوبصورت ڈبے میں پیک کیا گیا جس کے کئی حصے تھے ۔ اس باکس کو کھولنے میں 5 منٹ سے زیادہ وقت لگا۔ باکس کھولتے ہی سب سے اُوپر ڈائری نُما دعوت نامہ موجود تھے جس کے 5 سے زیادہ صفحات تھے ، ان صفحات پر شادی کی تقریبات کی تفصیلات درج تھیں۔ اسی ڈائری نُما دعوت نامے میں ایشا امبانی اور ان کے منگیتر آنند پیرامل نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے ایک خط بھی لکھا۔ ڈائری کے نیچے 4 چھوٹے چھوٹے ڈبے ہیں جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ۔ ان ڈبوں میں مہمانوں کے لیے سونے کی مالائیں موجود تھیں۔