رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو ’دوسری ماں‘ کیوں کہا؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کے نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ نے بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کواپنی ’دوسری ماں ‘ قرار دے دیا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنویر سنگھ نےاپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر کے لیے ایک شو میں شرکت کی، جہاں رنویر نے شو کی میزبان کومل نہتا سے سوال کیا کہ انہوں نے اب تک جنتے بھی
انٹرویوز کیے ہیں اُس میں سب سے بدترین کس کو پایا؟شو کی میزبان کومل نہتانے رنویر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک جتنے بھی اداکاراؤں کے انٹرویوز کیے ہیں اُن میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔ اُن کے اس جواب پر رنویر سنگھ ایک منٹ بھی خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں۔رنویر سنگھ نے کہا کہ راکھی ساونت بہت پروہ کرنے والی اور بہت محبتی ہیں۔ وہ اُن سےماں جیسی محبت کرتی ہیں اور بالکل بچوں کی طرح انہیں ٹریٹ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے وہ اُن پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔گلی بوائے اداکار نے مزید کہا کہ وہ اُن کے لیےچاکلیٹ خریدنے کے لیے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ انہوں نےکبھی اُنہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔رنویر سنگھ ، اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نئی فلم ’گلی بوائے‘ میں نظر آئیں گے، جس کی گزشتہ روز برلن فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی گئی۔ فلم 14 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔