Wednesday January 22, 2025

مختلف ممالک کا سفر کیا مگریہ ملک سب سے زیادہ پسند آیا، ماریہ واسطی نے پاکستان کا نہیں بلکہ کس ملک کا نام لیا ؟ جانئے

مختلف ممالک کا سفر کیا مگریہ ملک سب سے زیادہ پسند آیا، ماریہ واسطی نے پاکستان کا نہیں بلکہ کس ملک کا نام لیا ؟ جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکی ایک مہذب معاشرہ ہے جہاں کے لوگ دوسروں کے حقوق کا بہت خیال رکھتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ترکی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی

بھی کی اور اس دوران مجھے وہاں کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور جانچنے کا موقع ملا، اس دوران میں نے بہت سی اچھی عادتیں اپنائیں جس سے میری زندگی میں ایک ڈسپلن آ گیا ہے۔ماریہ واسطی نے کہا کہ کھلے سمندر میں شو کرنا میرے لیے ایک چیلنج تھا جس میں سرخرو رہی، ترکی میں شو کرتے ہوئے جس قدر لطف اندوز ہوئی اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

FOLLOW US