Friday January 24, 2025

لاکھوں ڈالرکمانے والی سپر ماڈل غربت کی وجہ سے سڑکوں پر آگئی

لاکھوں ڈالرکمانے والی سپر ماڈل غربت کی وجہ سے سڑکوں پر آگئی

میڈرڈ (آئی ا ین پی) سپین کی 80 کی دہائی کی نامور اور امیر ترین سپر ماڈل غربت کے باعث سڑک پر آ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماضی میں سالانہ لاکھوں ڈالر کمانے والی 57 سالہ نستاسیا اربانوبارسلونا کی سڑکوں پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ماضی کی ٹاپ ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی بے وفائی اور دھوکے نے انہیں پائی پائی کا محتاج کر دیا، انہوں نے اپنی ساری دولت اپنے لالچی اور بے وفا شوہر پر لٹا دی مگر اس نے دولت اور جوانی ختم ہوتے ہی انہیں تنہا چھوڑ دیا۔نستاسیا اربانو بارسلونا کی سڑکوں پر اپنے بچوں اور دوستوں کی مدد کی منتظر ہیں۔

FOLLOW US