Monday January 20, 2025

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون “امید“ سے ہیں؟مداحوں کیلئے شاندار خبر آگئی

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون “امید“ سے ہیں؟مداحوں کیلئے شاندار خبر آگئی

بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون جن کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ان کا پائوں بھاری ہونے کی افواہیں زوروں پر ہیں اور یہاں تک کہ ان کی ایسی تصاویر بھی زیرگردش ہیں جن میں پیٹ نمایاں دکھائی دے رہا ہےبعض لوگوں کا خیال تھا کہ دپیکا پڈوکون کی یہ تصویریں فوٹو شاپ اور جعلی ہو سکتی ہیں مگر اب دپیکا نے خود ایک ایسا بیان دیدیا ہے جس سے ان کے

حمل سے ہونے کی افواہوں کو تقویت ملتی ہےدپیکا پڈوکون نے رواں برس 15 نومبر کو ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھیدونوں کے کئی سال سے تعلقات تھے اور حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں نے شادی سے 4 سال قبل ہی منگنی کرلی تھی۔شادی کے بعد دونوں اداکاروں نے بولی وڈ شخصیات کے لیے پارٹیوں کا انعقاد بھی کیا، جس میں کئی شخصیات نے شرکت کی۔اگرچہ دونوں کی شادی کو محض ڈیڑھ ماہ ہی گزرا ہے، تاہم ابھی سے ہی ان کے ہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں۔شوبز ویب سائیٹ پنک ولا نے اداکارہ سے پوچھا کہ اگر ان کے حمل سے متعلق افواہیں سامنے آئیں تو وہ کیا کریں گی؟دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ حمل کی افواہوں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، کیوں کہ بعض اوقات ایسی افواہیں درست بھی ہوتی ہیں، تاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہوتی ہیں۔خاندان کو بڑھانے سے متعلق سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ شادی شدہ جوڑے بچوں کی خواہش رکھتے ہیں اور جس کی قسمت میں لکھا ہوگا ہوجائے گا۔اگرچہ اداکارہ نے ماضی قریب میں خاندان کو بڑھانے کا واضح جواب

نہیں دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر وہ بچے بھی پیدا کریں گی۔دپیکا پڈوکون کے مطابق بعض مشہور شخصیات کی شادی ہوتے ہی لوگ ان کے حمل سے متعلق اندازے لگانا شروع کردیتے ہیں اور اتفاق سے کبھی کبھی یہ اندازے درست بھی ثابت ہوتے ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ حمل کی افواہوں کی خبروں کو کنٹرول کرنے کا کوئی ایک طریقہ نہیں ہے، تاہم اگر لوگ اداکاراؤں سے ایسے سوالات نہ کریں تو بہتری آ سکتی ہے۔ان سے قبل گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے بھی یہ اطلاعات تھیں کہ وہ امید سے ہیں، تاہم انہوں نے ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔اسی طرح رواں برس مئی میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ نیہا دھوپیا کے امید سے ہونے کی خبریں بھی کئی ہفتوں تک چلتی رہیں، تاہم اداکارہ اور ان کے شوہر ایسی خبروں کو مسترد کرتے رہے۔لیکن شادی کے 6 ماہ بعد دونوں نے حمل کو تسلیم کیا اور رواں برس ہی ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔ حمل کو تسلیم کرنے کے بعد نیہا دھوپیا کے شوہر نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اداکارہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو چکی تھیں۔

FOLLOW US