Monday January 20, 2025

معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کی بیوی کون اور کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کی بیوی کون اور کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف نیوز اینکر شاہ زیب خانزادہ بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں جن کی شادی کی تقریباتکا آغاز ہو چکا ہے اور مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی جاری ہو چکی ہیں جو گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب میں شاہ زیب خانزادہ اور ان کی ہونے والی دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ کاشف

عباسی اور محمد جنید سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگ بھی شریک ہیں۔سوشل میڈیا پر اس دعوے اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔ ان تصاویر میں معروف اینکر کاشف عباسی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ایک موقع پر انگلی سے شاہ زیب کی جانب اشارہ بھی کر رہے ہیں جیسے کہ بتانا چاہ رہے ہوں ”دولہا یہ ہے۔“اسی طرح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی چند تصاویر جاری کی گئیں اور یہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ کی شادی ہو رہی ہے اور یہ تصاویر مہندی کی تقریب میں لی گئی ہیں۔جیو نیوز ہی کے اینکر پرسن محمد جنید نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی یہ تصاویر جاری کیں۔ واضح رہے کہ شاہ زیب خانزادہ کی شادی جس گھرانے میں ہوئی ہے وہ انتہائی امیر گھرانہ ہے ۔

FOLLOW US