Monday January 20, 2025

انوشکا شرما اور ساکشی دھونی کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا ، تصویر نے کو ہلی اور دھونی کو بھی حیران کر دیا

انوشکا شرما اور ساکشی دھونی کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا ، تصویر نے کو ہلی اور دھونی کو بھی حیران کر دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انوشکا شرما اور ساکشی دھونی کے درمیان ایک تعلق تو یہ ہے کہ ایک ویرات کوہلی کی اہلیہ ہیں اور دوسری ایم ایس دھونی کی، تاہم ان دونوں کا اب ایک ایسا تعلق بھی سامنے آ گیا ہے کہ جس نے سنا حیرت کے سمندر میں ڈوب گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انوشکا اور ساکشی کی دوستی صرف اپنے کرکٹر شوہروں کی وجہ سے نہیں ہے

بلکہ وہ دونوں کلاس فیلوز بھی رہی ہیں۔ انوشکا شرما نے بچپن میں بھارت کے مختلف شہروں کے سکولوں میں تعلیم پائی۔ ان کے والد فوج میں تھے چنانچہ انہیں ہر کچھ عرصے بعد ایک سے دوسرے شہر جانا پڑتا تھا۔ اس دوران ان کے والد کی آسام میں پوسٹنگ ہوئی۔ انوشکا نے وہاں جس سکول میں داخلہ لیا وہاں ساکشی اس کی کلاس فیلو تھی۔ انوشکا نے سکول کے دنوں کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں دیگر بچوں کے ساتھ وہ دونوں بھی ہوتی ہیں۔ایک انٹرویو میں بھی انوشکا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ”ساکشی اور میں آسام کے چھوٹے سے گاؤں میں اکٹھی رہتی تھیں۔ اتنے سالوں بعد جب ہم کرکٹرز سے شادی ہونے کے بعد دوبارہ ملیں توہم ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھیں۔ جب تعارف ہوا تو ساکشی نے مجھے بتایا کہ وہ اس گاؤں میں رہتی رہی ہے۔ یہ سن کر میں چونک پڑی اور بتایا کہ کچھ سال میں بھی وہاں رہی ہوں۔ پھر ساکشی نے سکول کے بارے میں بتایا تو میں نے کہا کہ اس سکول میں میں بھی پڑھتی رہی ہوں۔پھر میں نے اسے سکول کے دنوں کی تصویر دکھائی جس میں ہم دونوں موجود تھیں۔اس تصویر میں ساکشی پری بنی ہوئی ہے اور میں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ مادھوری کی طرح گھاگرا پہن رکھا ہے۔اس سے ہمیں پتا چلا کہ ہم تو کلاس فیلوز رہ چکی ہیں۔“

FOLLOW US