Monday January 20, 2025

43 سال بعد پریتی زنٹا کے گھر میں رونقیں لگ گئیں ، مبا رکبا دیں آنا شروع

43 سال بعد پریتی زنٹا کے گھر میں رونقیں لگ گئیں ، مبا رکبا دیں آنا شروع

بولی وڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا چوالیس سال کی ہوگئیں۔اکتیس جنوری انیس سو پچھتر کو پریتی ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں ۔انہوں نے فلمی دنیا میں انیس سو اٹھانوے میں دل سے ہے سے قدم رکھا ، جس کے بعد انہوں نے سولجر سمیت کئی کامیاب فلمیں بھی کیں۔ پریتی اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔فلاحی کاموں کے عوض پریتی کو یونیورسٹی آف ایسٹ

لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر کامیابی سے ہمکنار کرنے والی پریٹی زینٹا فلموں کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چیٹ شو” اپ کلوز اینڈ پرسنل ود پی زی “کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔پریتی نیس واڈیا کیساتھ آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مشترکہ مالک بھی ہیں۔ تین برس قبل ان کی شادی امریکی شہری جین گڈ سے ہوئی ہے۔

FOLLOW US