’’بی بی اور جائو بھارت ‘‘ سلمان خان نےپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان نےپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ۔۔۔بولی وڈ کے دبنگ خان فلم انڈسٹری میں اپنی دریا دلی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں ،اپنے دوستوں اور قریبی رشتے داروں کو وہ انتہائی مہنگی چیزیں تحفتاً دے دیتے ہیں۔لیکن انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تری قسم پر چوری کا الزام لگادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اپنی فلم صنم تیری قسم کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں ،آج کل وہ اپنی فلم کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔میڈیا کے نمائندوں کو حیرت اس وقت ہوئی جب سلمان خان نے صنم تیری قسم کے ہدایتکار پر گانا چوری کا الزام لگایا،ان کا کہناتھا کہ اس گانے کو میں فلم تیرے نام میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناءپر شامل نہ کرسکا