Friday January 24, 2025

اداکار گووندا کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، بالی ووڈ انڈسٹری ’ہل‘ کر رہ گئی، فضا سو گوار

اداکار گووندا کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، بالی ووڈ انڈسٹری ’ہل‘ کر رہ گئی، فضا سو گوار

ممبئی (نیوز ڈیسک ) معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کے بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گووندا کے 34 سالہ بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پراسرار حالت میں ممبئی کے علاقے یاری روڈ میں ان کے اپارٹمنٹ سے

برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنویندرا کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب گووندا کے بھانجے اور معروف کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جنویندرا آہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبرسن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے اور مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔

FOLLOW US