Friday January 24, 2025

سلمان خان پاکستان کی معروف مارکیٹ میں کیا کررہے ہیں؟خبر میڈیا پر آتے ہی پاکستانی امڈ پڑے ، وڈیو دیکھیں

سلمان خان پاکستان کی معروف مارکیٹ میں کیا کررہے ہیں؟خبر میڈیا پر آتے ہی پاکستانی امڈ پڑے ، وڈیو دیکھیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان پاکستان کی معروف مارکیٹ میں کیا کررہے ہیں؟خبر میڈیا پر آتے ہی پاکستانی امڈ پڑے ، وڈیو دیکھیں ۔۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سلمان خان کے پرستار بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں پاکستان میں بھی اچھا خاصا بزنس کرتی ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل

ہوئی ہے جس میں سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان موٹرسائیکل ٹھیک کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فلم اسٹار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان جس نے دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمے پہن رکھے ہیں ، اپنی موٹرسائیکل اسٹینڈ کھڑی کرنے کیلئے دیگر موٹرسائیکلز کو ایک طرف کرکے جگہ بنارہا ہے۔ سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

FOLLOW US