Friday January 24, 2025

اگر کسی نے میرے سا تھ یہ کام کر نے کا سو چا بھی تو سب کچھ تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت نے حیران کن اعلان کر دیا

اگر کسی نے میرے سا تھ یہ کام کر نے کا سو چا بھی تو سب کچھ تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت نے حیران کن اعلان کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہندو انتہاء پسندوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ’مانی کارنیکا’ کی ریلیز پر اعتراض اٹھایا یا ہراساں کیا تو وہ سب کو تباہ کردیں گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجپوت برادری کی انتہاء پسند تنظیم شری کرنی سینا نے اداکارہ کنگنا رناوت اور فلم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ہدایت کار ، پروڈیوسر اور رائٹر کو

دھمکی آمیز خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ اگر ’مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘ کو ریلیز کیا گیا تو حالات کشیدہ ہوجائیں گے۔شری کرنی سینا نے خط میں کہا کہ اگر فلم ریلیز کی گئی تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے کیونکہ ’مانی کارنیکا‘ میں رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو بگاڑ کر پیش کیا گیا اور انہیں بدنام بھی کیا گیا۔راجپوت تنظیم نے لکشمی بائی کے رومانی مناظر اور رقص پر اعتراض اٹھایا جبکہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ شری کرنی کے سربراہ ریلیز سے قبل فلم دیکھیں گے۔کنگنا رناوت نے راجپوت تنظیم کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم میں کاسٹ کسی بھی شخص کو ہراساں کیا گیا تو وہ دھمکی دینے والوں کو تباہ کردیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے منی کارنیکا چار تاریخ دانوں کو دکھائی جنہوں نے ہمیں سرٹیفیکٹ جاری کیا ، علاوہ ازیں سینسر بورڈ نے بھی فلم کو کلیئر کیا پھر بھی کچھ لوگ مسلسلس ہراساں کررہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے والوں کو یہ بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں بھی راجپوت ہوں، اگر کسی نے میری طرف آنکھ بھی اٹھائی وہ کچھ ہوجائے گا جس کا شاید کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔

FOLLOW US