Friday January 24, 2025

سجل علی کی شا دی بارے مداحو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

سجل علی کی شا دی بارے مداحو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو خوبصورت چہرے احد رضا میراورسجل علی ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں۔ دونوں اسکرین کے علاوہ تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں،لگتا ہے کہ احد کی پسند ان کی والدہ کو بھی خوب بھا گئی ہیں۔سجل علی کی سالگرہ کے موقع پراحد رضا میرکی والدہ نے انہیں خوبصورت اندازمیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی گہری

پسندیدگی کا اظہارکیا۔انسٹا گرام پر ثمررضا میر نے سجل علی کی مشرقی انداز میں سرخ دوپٹہ اوڑھے ہوئے ایک تصویر شیئرکی جو ڈرامہ سیریل آنگن سے لی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں ثمر رضامیر نے لکھا کہ ’’خوبصورت چھمی عرف سجل علی کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔ تمہاری تمام خواہشات اور خواب پورے ہوں، دعائیں ہی دعائیں‘‘۔اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں احد رضا میراورسجل علی اپنی گہری دوستی کو رشتے میں بدلنا چاہیں تومتوقع ساس تو پہلے ہی سجل پر دل وجان سے فدا ہیں۔ویسے یہ پہلا موقع نہیں جب ثمر رضا میر نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہو، وہ اکثروبیشتراپنے انسٹاگرام پرسجل کی تصاویرشیئر کر کے نیک خواہشات کااظہار کرتی رہتی ہیں۔کچھ عرصہ قبل کوک اسٹوڈیو میں ڈیبیو کرنے والے احد رضا میر کو مومنہ مستحسن کے ساتھ ’’کوکوکورینا‘‘ گانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تو سجل علی نے فورا سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا دفاع کیا تھا ، جذباتی ہوتے ہوئے سجل علی نے اس سدا بہار گانے کا حشر نشر کرنے پر کی جانے والی تنقید کو احد رضا میر سے نفرت کرنا قراردیا تھا جس پر صارفین نے انہیں بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

FOLLOW US