Monday January 20, 2025

گلو کار سو نو نگم کے قتل بارے بڑی خبر آگئی

گلو کار سو نو نگم کے قتل بارے بڑی خبر آگئی

ممبئی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیرنارائن رانے کے بیٹے نلیش نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے گلوکار سونو نگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیرکے بیٹے نلیش نے انکشاف کیا کہ بال ٹھاکرے نے نا صرف گلوکار سونونگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی

کی تھی بلکہ ان کے کہنے پرشیوسینا کے نمائندوں نے سونو نگم پرقاتلانہ حملہ بھی کیا تھا اورسونونگم اپنے قتل کی منصوبندی سے واقف تھے۔نلیش نے اپنے الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اورکہا کہ سونو نگم اور بال ٹھاکرے کی فیملی کے درمیان تعلقات کی نوعیت کیا تھی اس بارے میں میری زبان نہ کھلوائی جائے۔دوسری جانب سونو نگم نے سابق بھارتی وزیر کے بیٹے کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

FOLLOW US