Monday January 20, 2025

پر یا نکا چو پڑا کے شوہر نک جو نس نے اپنی اہلیہ کو بڑا سر پرائز دیدیا

پر یا نکا چو پڑا کے شوہر نک جو نس نے اپنی اہلیہ کو بڑا سر پرائز دیدیا

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں نظر آئے۔تاہم اب طویل عرصے کی مصروفیت کے بعد پریانکا آخر کار امریکا میں اپنے گھر لوٹ گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نک جونس نے پریانکا کو شادی سے قبل امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک شاندار

بنگلہ تحفے میں دیا تھا۔اس سے قبل پریانکا امریکا میں کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں، تاہم اب وہ اس بنگلے میں زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ کے اس بنگلے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جسے دیکھ کر شائقین بےحد حیران ہورہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ بنگلہ لاس اینجلس کے پوش علاقے بیورلی ہلز میں موجود ہے، جس کی قیمت 65 لاکھ ڈالر بنتی ہے، جو پاکستانی 90 کروڑ سے زائد روپے ہیں۔اس بنگلے میں 5 بیڈ رومز، 4 باتھ روم اور ایک سوئمنگ پول موجود ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نک جونس نے یہ شاندار بنگلہ پریانکا کو شادی کی پیشکش کرنے سے چند ماہ قبل خریدا تھا۔یاد رہے کہ نک اور پریانکا کی ملاقات پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ہوئی جہاں یہ دونوں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔25 سالہ گلوکار نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔ان کی شادی گزشتہ سال جودھ پور میں ہوئی۔جس کے بعد شادی کے تین استقبالیہ منعقد کیے گئے۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو پریانکا بہت جلد اپنی بھارتی فلم ’دی سکائے از پنک‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔اس فلم میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

FOLLOW US