Friday January 24, 2025

شاہ رخ خان مجھ سے۔۔۔ کنگ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز خود ہی بتا دیا

شاہ رخ خان مجھ سے۔۔۔ کنگ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز خود ہی بتا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی 25 سالہ شادی شدہ کامیاب زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے جب کہ شاہ رخ انہیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہتے ہیں۔بالی ووڈ کے رومینٹک ہیرو شاہ رخ خان کروڑوں لڑکیوں کے دلوں پر تو حکمرانی کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ

وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے دل کے بھی کنگ ہیں۔ شاہ رخ اورگوری کا شمار بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے جو پچھلے 25 سال سے کامیاب شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں۔ ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران گوری خان نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئےکہاتھا کہ شاہ رخ خان ان سے اور اپنے تینوں بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ شاہ رخ انہیں غصہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں دیتے اس لیے ان کے درمیان کبھی جھگڑا نہیں ہوتا۔ گوری نے مزید کہا ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شاہ رخ خان انہیں تحفے دیتے ہیں اورگھر کے ٹیرس پر ان کے لیے کینڈل لائٹ ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں، ان دونوں کے درمیان یہی محبت ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز ہے۔ جب گوری سے پوچھا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کو بدلے میں تحفے دیتی ہیں تو انہوں نے کہا تحفے دینا انہیں بہت بورنگ لگتا ہے انہوں نے آج تک شاہ رخ کو کوئی تحفہ نہیں دیا، تحفے خریدنا اور انہیں پیک کرنا ان کے لیے بہت مشکل کام ہے، لیکن شاہ رخ کی جانب سے دئیے جانے والے تحفوں کو وہ بہت سراہتی ہیں۔

FOLLOW US