Tuesday January 21, 2025

میں اس پر بہت خو ش ہو ں کہ میرے والدین ایک سا تھ نہیں رہتے سا رہ علی خان نے والدین کی علیحد گی پر خو شی کیو ں منا ئی ؟ جانئے

میں اس پر بہت خو ش ہو ں کہ میرے والدین ایک سا تھ نہیں رہتے سا رہ علی خان نے والدین کی علیحد گی پر خو شی کیو ں منا ئی ؟ جانئے

ممبئی: بالی ووڈکے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کے والدین ساتھ نہیں ہیں۔زیادہ تر بچے اپنے والدین کی علیحدگی پر خوشی کا اظہار نہیں کرتے اور انہیں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے، لیکن بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔ حال

ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ سے ان کے والدین سیف علی خان اورامریتا سنگھ کی علیحدگی کے حوالے سے رائے مانگی گئی تو سارہ نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ میرے والدین ساتھ نہیں ہیں۔‘‘سارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے اگر وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے تو کبھی خوش نہیں رہ سکتے تھے لہٰذا اگر وہ خوش نہیں ہوتے تو میں بھی خوش نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے ایسے والدین جو الگ گھروں میں رہتے ہوئے خوش ہوتے ہیں ان والدین سے بہت بہتر ہیں جو ایک ہی گھر میں رہ کر خوش نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان شروع ہی سے اپنی والدہ کے ساتھ رہی ہیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری والدہ نےبچپن ہی سے میری اور میرے بھائی کی دیکھ بھال کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے والد سیف علی خان ہم سے غافل رہے وہ فون پر ہمیشہ ہماری خیریت دریافت کرتے تھے لہٰذا مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

FOLLOW US