Friday January 24, 2025

اب تمہا رے نام کیسا تھ خان سو ٹ نہیں کر تا فلم انڈسٹری میں دھوم مچا نے والی بڑی شخصیت کو نام خان ہٹا نے کا مطا لبہ کر دیا گیا

اب تمہا رے نام کیسا تھ خان سو ٹ نہیں کر تا فلم انڈسٹری میں دھوم مچا نے والی بڑی شخصیت کو نام خان ہٹا نے کا مطا لبہ کر دیا گیا

بولی وڈ کوریو گرافر فرح سے ان کے نام کے ساتھ خان ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا۔فرح خان کا شمار بولی وڈ کے معروف کوریوگرافرز میں ہوتا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر فرح خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ فرح خان نے اپنے بچوں کی ایک تصویر سوشل صارفین سے شیئر کی تھی جس میں ان کے بچوں کو پوچا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خان کا لفظ ہٹائیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان سے مذہب کے متعلق بھی سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ کیا وہ واقعی مسلمان ہیں اور اگر وہ مسلمان ہیں تو ان کے بچے پوچا کیوں کررہے ہیں ۔ ماضی میں فرح خان کو سوشل میڈیا پر کئی مذہبی رجحان رکھنے والے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان سے پوچھا کہ ان کے بچوں کا مذہب کونسا ہے ۔ فرح خان دوہزار چار میں شریش کندر نامی نوجوان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔فرح اور انکے شوہر سے عام طور پر ان کے بچوں کے مذہب کے بارے میں سوالات اٹھائے جاتے ہیں ۔ دوہزار سترہ میں ایک ٹوئیٹر صارف نے شریش سے پوچھا تھا کہ ان کے بچوں کا مذہب کونسا تھا جس کا پرمزاح جواب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔شریش کا کہنا تھا کہ اس بات پر منحصر ہے کہ اب فیسٹیول کونسا آنیوالا ہے۔

FOLLOW US